لومڑی چلی مرغیوں کی پہرہ داری کرنے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458142-لومڑی_چلی_مرغیوں_کی_پہرہ_داری_کرنے
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بننے کی ایک خاتون اماراتی سفارت کار کی کوشش پر طنز کرتے ہوئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ لومڑی، مرغیوں کی پہرہ داری کرنا چاہتی ہے۔
(last modified 2026-10-26T09:02:31+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • لومڑی چلی مرغیوں کی پہرہ داری کرنے

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بننے کی ایک خاتون اماراتی سفارت کار کی کوشش پر طنز کرتے ہوئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ لومڑی، مرغیوں کی پہرہ داری کرنا چاہتی ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی سابق سفیر لانا نُسیبہ کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزدگی کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے "لومڑی، مرغیوں کی پہرہ داری کی خواہاں ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر قالیباف نے اتوار 25 اکتوبر کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ "یہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عہدے پر قبضہ کرنے کی ایک کوشش ہے، جس کا مقصد خطے میں 'گریٹر اسرائیل' کے منصوبے کے لیے سفارتی راستہ ہموار کرنا اور منظم نسل کشی پر پردہ ڈالنا ہے۔"

انھوں نے مزید لکھا کہ "ان کا پیشہ ورانہ ریکارڈ غزہ کے المیے کا دفاع کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔ لومڑی اپنے لنکڈ اِن  (LinkedIn) پروفائل کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے تاکہ 'مرغیوں کے ڈربے کی رکھوالی' کی ملازمت کے لیے درخواست دے سکے۔"

اسپیکر ڈاکٹر باقر قالیباف نے اپنی اس پوسٹ میں لانا نسیبہ کے ایک پرانے انٹرویو کے کچھ حصے بھی شیئر کیے ہیں، جن میں انھوں نے متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے اور ان کے باہمی تعاون کا دفاع کیا تھا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel