وزیر خارجہ پاکستان اور عمان کا دورہ کریں گے: بقائی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458940-وزیر_خارجہ_پاکستان_اور_عمان_کا_دورہ_کریں_گے_بقائی
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی رواں ہفتے میں پاکستان اور عمان کا دورہ کریں گے۔
(last modified 2026-11-15T18:22:10+00:00 )
Nov ۱۵, ۲۰۲۶ ۲۱:۳۹ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ پاکستان اور عمان کا دورہ کریں گے: بقائی

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی رواں ہفتے میں پاکستان اور عمان کا دورہ کریں گے۔

سحرنیو/ایران:  وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے پاکستان اور عمان کے دوروں کی خبر دی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے آنے والے دنوں میں وزیر خارجہ کے اسلام آباد اور عمان کے دوروں کی اطلاع دی۔

بقائی کے مطابق وزیر خارجہ پیر کے روز اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کے تیسویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں تنظیم کے 10 رکن ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے عباس عراقچی کے عمان کے دورے کے بارے میں بتایا کہ وزیر خارجہ منگل کے روز اپنے عمانی ہم منصب سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کے لیے مسقط جائیں گے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel