مصر میں خوفناک آتش زدگی پر ایران کا اظہار ہمدردی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459338-مصر_میں_خوفناک_آتش_زدگی_پر_ایران_کا_اظہار_ہمدردی
اسلامی جمہوریہ ایران نے مصر میں بھیانک آتشزدگی کے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2026-11-26T14:29:28+00:00 )
Nov ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
  • مصر میں خوفناک آتش زدگی پر ایران کا اظہار ہمدردی

اسلامی جمہوریہ ایران نے مصر میں بھیانک آتشزدگی کے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیو/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین، مصر کے عوام اور حکومت کے ساتھ ایران کے عوام اور حکومت کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انھوں اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے صبر اور زخمیوں کے لیے جلدازجلد شفایابی کی دعا کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نواح میں ایک آئل ٹینکر کے الٹ جانے اور اس میں آگ لگ جانے کے حادثے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel