مصر میں خوفناک آتش زدگی پر ایران کا اظہار ہمدردی
Nov ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران نے مصر میں بھیانک آتشزدگی کے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سحرنیو/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین، مصر کے عوام اور حکومت کے ساتھ ایران کے عوام اور حکومت کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انھوں اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے صبر اور زخمیوں کے لیے جلدازجلد شفایابی کی دعا کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نواح میں ایک آئل ٹینکر کے الٹ جانے اور اس میں آگ لگ جانے کے حادثے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس