Jul ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • آئندہ ممکنہ جنگ میں فتح ہماری ہو گی: حزب اللہ لبنان

حزب اللہ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو اپنے اعتقادات کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ پہلے سے بہت زیادہ پیشرفت کر چکی ہے اور اگر جنگ چھڑی تو اس میں ہماری فتح یقینی ہے.

المنار ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حزب اللہِ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ کا اسلحہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف اور لبنان کی حفاظت کے لیے ہے، البتہ لبنان کے داخلی مسائل میں اس کی مداخلت نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ دشمن سے جنگ کی صورت میں فتح ہماری ہو گی اور پہلے بھی دشمن نے کئی میدانوں میں پسپائی اختیار کی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ ایک ایسی نادر جماعت ہے کہ جو اپنی انفارمیشن کی بنیاد پر تجزیہ کرتی ہے اور یہی اسکے پختہ فیصلوں کی دلیل ہے. انکا کہنا تھا کہ اگر لبنان میں حکومت تشکیل نہیں پاتی ہے تو صورتحال پہلے سے بھی بدتر ہو جائے گی لہذا تمام اراکین پارلیمنٹ حکومت کی تشکیل میں تعاون کریں.

شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ لبنان کی موجودہ مشکلات کرپشن، دھڑے بندی اور امریکی محاصرے کی وجہ سے ہیں اور ان کے مقابلے میں ہر صورت کھڑا ہونا ہو گا. انہوں نے ایران کے ساتھ روابط کو اپنے اعتقادات کا حصہ قرار دیا ہے. 

ٹیگس