یمنی تیل پر بھی امریکا کی نظر، وفد کے دورے سے مچا ہنگامہ
ایک یمنی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ امریکا ملک کے تیلوں سے مالا مال ساحلوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی ایک ویب سائٹ نے امریکی وفد کے دورہ حضرموت کے بعد لکھا ہے کہ امریکی وفود کے اس صوبے خصوصاً اس کے ساحلی شہروں کے دورے، یمن کے تیل سے مالا مال علاقوں میں امریکہ کے عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کے اتوار کو ایک امریکی وفد "سول افیئرز ٹیم" کی آڑ میں یمن کے "حضرموت" کے علاقے "بروم" میں داخل ہوا اور اس علاقے کے مقامی حکام سے ملاقات کی۔
"26 ستمبر" نامی ویب سائٹ نے اسی مسئلے پر اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی افواج کی سول افیئرز ٹیم کے عنوان سے اور سروس پروجیکٹس کے معائنے کے بہانے امریکی وفد کا ساحلی شہر بروم کا دورہ، ان عزائم کی حقیقت اور یمن میں ایک فوجی اڈہ قائم کرنے، ساحلوں اور تزویراتی مقامات پر تسلط قائم کرنے کے امریکہ کے دشمنانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔
اس یمنی ویب سائٹ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کارروائی یمن کے خلاف جارحیت کے حقیقی اہداف کو ظاہر کرتی ہے اور باقی صرف ان اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے ہتھیار ہیں۔
"26 ستمبر" نامی ویب سائٹ نے مزید کہا کہ امریکی پولیس اہکار کتوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ شہر حضرموت میں کھلے عام اور واضح طور پر گھومتے رہے اور امریکی فوجیوں کی اشتعال انگیز موجودگی اور شہر کی گلیوں میں چوکیوں کا قیام ظاہر کرتا ہے کہ امریکیوں کے دورے حضرموت میں سفیر، فوجی وفود اور حکام سے ملاقات، امریکی افواج کی تعیناتی حضرموت کی فوج اور سیکورٹی فائل ان کے حوالے کرنے کا پیش خیمہ ہے تاکہ تیل کی دولت سے مالا مال اس صوبے پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھایا جا سکے۔
کچھ عرصہ قبل ایک یمنی ویب سائٹ نے یمن میں امریکی سفیر کے دورہ حضرموت اور امریکہ کی جانب سے بحیرہ مکران کے قریب الریان ہوائی اڈے کے قریب فوجی اڈہ قائم کرنے کے بارے میں خبر دی تھی۔