Aug ۲۱, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکہ شام میں ہزاروں دہشتگردوں کو پناہ دئے ہوئے ہے: حشد الشعبی

عراقی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ایک عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ شام میں سیرین ڈیموکریٹک فورس اور غاصب امریکی فوجیوں کے زیر انتظام جیل میں دس ہزار سے زیادہ دہشتگردوں کی موجودگی عراق کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

حشد الشعبی کی اکتالیسویں بٹالین کے کمانڈر قاسم الکربطی نے اتوار کو العھد ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی کے جوانوں نے دیالہ اور الطارمیہ صوبوں کے درمیان داعش کے بہت سے اڈوں کو تباہ کر دیا ہے۔
الکربطی نے کہا کہ ڈرون طیارے سرحدی سیکورٹی کا بہترین ذریعہ ہیں لیکن امریکہ جان بوجھ کرعراق اور شام کی سرحدوں کے قریب پیرازائٹ ڈال رہا ہے۔ 
الحشد الشعبی کے کمانڈر نے کہا کہ امریکہ، انکے ڈرونز کے راستوں میں پیرزائٹ ڈالتا ہے اور اس کے جنگی طیارے حشد الشعبی کے اڈوں پر بار بار بمباری کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق الحول کیمپ میں تقریبا چھپن ہزار افراد (تکفیری عناصر) موجود ہیں۔ یہ ایسا کیمپ ہے جسے ٹائم بم کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ شمال مشرقی شام اور عراقی سرحد سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
اس سے قبل شامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے داعش کے دسیوں دہشتگردوں کو جس میں کچھ سعودی اور عراقی شہری تھے، الحسکہ کی الثانویہ جیل سے شہر الشدادی میں اپنی چھاؤنی میں منتقل کردیا ہے۔

ٹیگس