Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

حزب اللہ کے تازہ انتباہ سے خوفزدہ صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین میں فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔

رشیا ٹوڈے کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ مشقین خلیج حیفا میں ہو رہی ہیں جس کے دوران ریپڈ ایکشن فورس کی نقل و حرکت کے ساتھ اور خطرے کے سائرن بجائے جا رہے ہیں۔ 
کہا جا رہا ہے کہ لبنان سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی بحری سرحدوں کے قریب شروع ہونے والی یہ مشقیں رات دیر گئے تک جاری رہیں گی۔ 
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ لبنان کی سمندری حدود میں واقع تیل و گیس کے ذخائر کے بارے میں ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ 
واضح رہے کہ لبنان کی بحری سرحدوں کے تعین کے لیے اقوام متحدہ کی وساطت سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور انجام پا چکے ہیں تاہم ان کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ 
حزب اللہ کئی بار خبردار کرچکی ہے کہ اگراسرئیل نے لبنان کی سمندری حدود میں مداخلت اور اس کے تیل وگیس کے ذخائرپر دست دارزی کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ 

ٹیگس