Oct ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران کی طرف سے افغانستان کے صوبۂ  بغلان میں ایک مسجد میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کی طرف سے صوبۂ  بغلان کے شہر پُل خُمری میں واقع مسجد امام زمانہؑ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: افغانستان کے صوبۂ بغلان کے شہر پُل خُمری میں واقع مسجد امام زمانہؑ میں آج نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ بم دھماکہ ہوا جس میں کم سے کم 30 نمازی شہید ہوگئے۔ نمازیوں کے درمیان ہونے والے اس بم دھماکے میں 50 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن اب سے پہلے دہشت گرد گروہ داعش شیعوں اور مساجد پر ہوئے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اسنا کی رپورٹ کے مطابق کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کی طرف سے سوشل میڈیا ایکس (ٹوئیٹر) پلیٹ فارم پر ایک پیغام جاری ہوا ہے جس میں صوبۂ  بغلان میں واقع مذکورہ مسجد پر ہونے والے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "آج انتہا پسند دہشت گردوں نے، جن کو امریکہ اور غاصب اسرائیل کی حمایت حاصل ہے، صوبۂ  بغلان کے صدر مقام پُل خُمری میں مسجد امام زمانہ میں، نماز جمعہ کے دوران، خوں ریز دہشت گردانہ حملہ کیا جس میں افغانستان کے بے گناہ نمازیوں کی ایک تعداد شہید اور زخمی ہوگئی۔"

ٹیگس