حزب اللہ لبنان: ملت اسلامیہ سے فوری طور پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اپنے غصے اور نفرت کا اظہار کرنے کا مطالبہ
حزب اللہ لبنان نے غزہ پٹی میں واقع المعمدانی ہسپتال پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے پر رد ظاہر کرتے ہوئے ملت اسلامیہ سے فوری طور پر اپنے غصے اور نفرت کا اظہار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ نے اس امر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اب مذمتی بیانات کا کوئی فائدہ نہیں ہے، زور کے ساتھ کہا ہے کہ دشمن، اس کے مظالم اور بائيڈن کے دورۂ مقبوضہ فلسطین کے خلاف کل غصے اور نفرت کا بے مثال اظہار کیا جائے گا۔
حزب اللہ لبنان نے اس قتل عام کو دیریاسین اور صبرا و شتیلا کے قتل عام کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان مظالم نے صیہونی حکومت اور اس کے شیطان حامی کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے بھی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ صیہونیوں کی دشمنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے ہسپتال پر تل ابیب کے حملے کا بدلہ لیا جائے گا۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ آج صیہونیوں ، امریکہ اور مغرب کی وحشیانہ ماہیت واضح ہو چکی ہے کہا کہ صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو جان لینا چاہیے کہ فلسطینی قوم کے آج کے قتل عام کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی۔