Oct ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں اور تازہ ترین صیہونی جارحیت میں بھی دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی فوج نے غزہ کے ابووادی، قندیل، الطنانی اور جبالیا کیمپ میں واقع المقید رہائشی علاقوں پر بم اوربارود برسائے۔
صیہونی حکومت کے ان وحشیانہ حملوں میں اسکولوں اور طبی مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ تازہ صیہونی حملوں میں ایک سو کے قریب فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہيں جن میں بیشتر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے فلسطین کی وزارت صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملبے کے نیچے دبے شہدا اور زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جتنا خبروں میں بتایا جارہا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں طبی عملے کے چوالیس افراد شہید اور ستر دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس