غزہ پٹی پر غاصب اسرائيلی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری، مساجد اور میڈیکل اسٹور پر بھی حملے
غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج کے ہوائی حملے آج پیر کی رات کو بھی جاری ہیں اور ان وحشیانہ حملوں میں مساجد اور میڈیکل اسٹور کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق آج پیر کی رات غاصب اسرائیلی فوج نے اپنے تازہ حملوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں اور شہر بیت لاہیا کی "مسجد مسلم" کو بھی نشانہ بنایا ہے جبکہ غزہ کے ایک میڈیکل اسٹور پر بھی وحشیانہ حملہ کیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق غاصب اسرائيلی حکومت کی جارح فوج کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 5087 ہوگئی ہے اور 15273 فلسطینی اب تک ان وحشیانہ حملوں میں زخمی ہوچکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ ہوائی حملوں میں 2055 بچے، 1119 عورتیں اور 217 سن رسیدہ افراد شامل ہیں۔ المیادین چینل نے اس سے پہلے رپورٹ دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غاصب صیہونی فوج کے حملوں میں 500 سے زیادہ فلسطین شہید ہوئے ہیں۔