Oct ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا غاصب اسرائیلی حکومت کو سخت انتباہ

حزب اللہ لبنان نے ایک ویڈیو جاری کرکے غاصب اسرائیلی حکومت کو سخت انتباہ دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ نے "قدس کے راستے میں" نام سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں قدس کی غاصب حکومت کو سخت انتباہ دیا گيا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے ذریعہ جاری ہونے والی ویڈیو فلم کے شروع میں مسجد الاقصی اور شہر قدس کی تصاویر دکھائی گئی ہیں اور اس کے بعد اسلامی استقامت کے مجاہدین کی حالیہ فوجی مشقوں کو دکھایا گیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کی ویڈیو فلم میں اس کے بعد موجودہ جنگ میں غاصب اسرائيلی فوجیوں پر فلسطین کی استقامتی تحریک حماس اور لبنان کی استقامتی تحریک حزب اللہ کے حملوں اور میدان جنگ سے صیہونیوں کے فرار ہونے کی تصویریں نظر آتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو فلم میں غاصب اسرائیلی حکومت کے فوجی اڈوں، فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو کورنیت میزائل سے نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع ہونے کے بعد حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی شہروں اور بستیوں پر توپ خانے اور راکٹ حملوں کا آغاز کردیا تھا۔ ان حملوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے بلکہ اب ان حملوں کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے اور حزب اللہ کے مجاہدین زیادہ رینج والے میزائل استفادہ کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس