Oct ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • غزہ میں ہر گھنٹے میں 12 فلسطینی بچوں کی شہادت، اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب

اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب نے کہا ہے کہ غزہ میں ہر گھنٹے میں 12 فلسطینی بچے صیہونی جارحیت میں شہید ہورہے ہیں۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین کے استقامتی محاذ نے 7 اکتوبر (2023) کو غزہ سے غاصب اسرائيلی حکومت کے ٹھکانوں پر طوفان الاقصیٰ

آپریشن نام سے اچانک حملوں کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجے میں غاصب حکومت کو وسیع جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے بعد غاصب اسرائیلی حکومت نے بوکھلاہٹ میں اپنی شرمناک شکست کا بدلہ لینے اور استقامتی محاذ کے آپریشن کو روکنے کے لئے غزہ کی ساری گزرگاہوں کو بند کرکے غزہ کے مظلوم اور نہتے عوام پر وحشیانہ حملے شروع کردیئے، جو ابھی تک جاری ہیں۔

اسپتنک کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب ریاض منصور نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع ہونے کے بعد غزہ میں اب تک 3500 فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی کے مظلوم عوام کے لئے کوئی بھی جگہ پرامن نہیں بچی ہے اور غزہ پٹی کی آدھی عمارتیں تباہ کردی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسرائیلی حکومت چاہتی ہے کہ فلسطینیوں کے رہنے کو کوئی جگہ باقی نہ رہے کہا کہ فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہئے اور امدادی کھیپ غزہ کے ہر علاقے تک پہنچے۔

 

ٹیگس