Nov ۲۶, ۲۰۲۳ ۲۰:۴۶ Asia/Tehran
  • مقبوضہ بیت المقدس میں کامیابی کا جشن منانے پر اسرائیل کی ظالمانہ پابندی

غاصب اسرائيلی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے اعلان کیا ہے کہ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کے لیے کسی بھی قسم کی تقریب کا انعقاد ممنوع ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بین گوئر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر مقبوضہ بیت المقدس میں "جیبل مکبر" پر غاصب حکومت کی فورسز کے حملے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین گوئر نے رہائی پانے والے ایک فلسطینی کے گھر پر صیہونی فورسز کے حملے کا مقصد اس فلسطینی کے اہل خانہ اور دوستوں کو جشن آزادی منانے سے روکنے کا سبب بتایا۔

صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے مقبوضہ بیت المقدس میں مذکورہ فلسطینی کے گھر پر غاصب اسرائیلی فورسز کے حملے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں غاصب فورسز کے ذریعہ صحافیوں کو فلسطینی کے گھر سے نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عارضی غزہ جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے صیہونی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ کی جانب سے جشن منانے اور اس کی فلم بندی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

جنگ بندی پر عمل درآمد کے پہلے دن الجزیرہ ٹی وی چینل نے صہیونی پولیس کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی قیدیوں کے گھروں کے محاصرے کی خبر دی تھی۔

 

ٹیگس