صیہونی ذرائع ابلاغ نے جنگ غزہ میں استقامتی محاذ کے مقابل اپنی کمزوری کا اعتراف کرلیا
Nov ۳۰, ۲۰۲۳ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے فلسطینی استقامت کا سامنا کرنے میں اپنی بے مثال کمزوری کا اعتراف کرلیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے فلسطینی استقامتی محاذ کا سامنا کرنے میں اپنی بے مثال کمزوری کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی جنگ کی وجہ سے صیہونی حکومت کے حکام اور صیہونی آباد کاروں کے درمیان فاصلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔
المیادین چینل کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ کسی بھی جنگ کے سلسلے میں صیہونی حکومت کے رہنماؤں اور صیہونی آباد کاروں کے درمیان اتنا فاصلہ کبھی نہیں رہا جتنا کہ جنگ غزہ کے موقع پر رہا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ صہیونی کبھی بھی اتنے بے بس نہیں رہے اور غزہ کی جنگ ان کے لیے پچھلی جنگوں سے زیادہ پریشان کن اور ذلت آمیز رہی ہے۔