صیہونی المنارہ کالونی پر 5 میزائل داغ دیئے گئے
غاصب اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صیہونی المنارہ کالونی پر 5 راکٹ داغے گئے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 12 نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے الجلیل کی المنارہ کالونی پر پانچ راکٹ داغے گئے ہیں۔
ادھر حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے الراہب اور برانیت کے فوجی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے کہا کہ ہم نے توپ خانے سے برانیت فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔
دریں اثنا صہیونی میڈیا ذریعہ معاریو نے فوجی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی فوج نے ایک فضائی حملے کے دوران حزب اللہ کے ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی حکومت کے توپ خانے نے جنوبی لبنان کی کالونیوں یارون اور محیبیب پر بھی بمباری کی ہے۔ لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان کے الطیبیہ علاقے پر صیہونی فوج کی بمباری میں ایک 80 سالہ لبنانی عام شہری کی شہادت کی خبر دی ہے۔