Dec ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے ایک شہید کی تدفین کے لئے منعقدہ اجتماع پر اسرائيلی فوج کا حملہ

اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک شہید مجاہد کی تدفین کے لئے منقعدہ اجتماع پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب اسرائيلی حکومت کی فوج مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اپنی بربریت جاری رکھے ہوئے ہے اور جنگی اصولوں کو طاق پر رکھتے ہوئے کسی بھی جرم و جارحیت سے دریغ نہیں کر رہے ہے۔ ہسپتالوں، اسکولوں، مسجدوں اور گرجا گھروں کو بھی وحشیانہ طریقے سے نشانہ بنا رہی ہے۔ اس غاصب فوج کے نزدیک انسانی اصول و حقوق کی بھی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج نے 19 ہزار سے زیادہ بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

اب غاصب اسرائیلی فوج نے ایک اور انسانیت سوز حرکت کی ہے۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (NAA) کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون طیارے نے جنوبی لبنان میں ایک عمارت پر حملہ کردیا جہاں پر لبنانی شہری حزب اللہ کے ایک شہید مجاہد کی تدفین کے سلسلے میں جمع ہوئے تھے۔

حالیہ دنوں میں غزہ کی پٹی میں غاصب اسرائیلی فوج کے بھیانک جرائم اور اس علاقے میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی شہادت کے بعد  حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں غاصب اسرائیلی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ ایسا اقدام ہے جو صہیونی آبادکاروں کے خوف و ہراس کا باعث بنا ہے۔

 

ٹیگس