اسرائیلی وزارت جنگ کے سامنے صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کا مظاہرہ
صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں غاصب اسرائیلی وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین نیوز ویب سائٹ کے مطابق صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں غاصب اسرائیلی وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے صیہونی وزارت جنگ کی نزدیکی چوراہے کو بھی بند کر دیا اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ (15 دسمبر) کی رات کو اعلان کیا کہ اس کے فوجیوں نے غزہ کے علاقے شجاعیہ میں تین صیہونی قیدیوں کو غلطی سے ہلاک کر دیا ہے۔
المیادین نیوز ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج کے ہاتھوں تین صیہونی قیدیوں کی ہلاکت کے بعد اس غاصب حکومت کے قیدیوں کےمشتعل اہل خانہ نے تل ابیب میں صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر اور اس کے فوجی ہیڈ کوارٹر کے داخلی راستے کو بند کردیا۔
یہ مظاہرہ ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب چند روز قبل صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں زبردست مظاہرہ کیا اور قیدیوں کی واپسی اور فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ فوری طور پر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔