Dec ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • زخمی اسرائیلی فوجیوں نے اپنے وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملنے سے انکار کردیا

اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ایک ہیلتھ سینٹر کے دورے کے دوران بعض زخمی اسرائیلی فوجیوں نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب اسرائیل کے ٹی وی چینل 13 کے مطابق نیتن یاہو نے غزّہ میں ایک کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں سے ملاقات کے لئے تل ابیب میں واقع شیبا ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا۔ اس مرکز کے ایک شعبے میں زخمی اسرائیلی فوجی داخل ہیں۔

صیہونی ٹی وی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق جب نیتن یاہو اس شعبے میں زیر علاج اپنے فوجیوں سے ملنے پہنچے تو بعض صیہونی فوجیوں نے نیتن یاہو سے ملنے سے انکار کردیا، یہ منظر دیکھ کر نیتن یاہو اور وہاں موجود دیگر اعلیٰ صیہونی عہدہ دار ششدر رہ گئے۔ اس کے بعد فوجی نمائندے اور وزارت اعظمیٰ کے حکام، نیتن یاہو سے ملاقات قبول کرنے والے فوجیوں کو سینٹر کے نسبتاً تنہا حصّے میں جمع کرنے پر مجبور ہو گئے۔

اس دوران صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے۔ جس میں نیتن یاہو کے دورہ "شیبا ہیلتھ سینٹر" کا اور 7 اکتوبر کو زخمی ہونے والے شہریوں نیز غزّہ کی جھڑپوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں کے ساتھ ملاقات کا ذکر کیا ہے۔

ٹیگس