غاصب صیہونی حکومت کی غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری، 11 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی
Jan ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے غزہ پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں گیارہ فلسطینی عام شہری شہید ہوگئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت اپنے چوتھے ماہ میں داخل ہوچکی ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اتوار کی علی الصبح غزہ کے مختلف علاقوں میں رہائشی مکانات پر بمباری کی جس میں کم سے کم گیارہ فلسطینی عام شہری شہید ہوگئے۔
غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے تل الزعتر اور دیر البلح پر بھی شدید بمباری کی جس میں کئی نہتے اور مظلوم فلسطینی عام شہری شہید و زخمی ہوگئے۔ گھروں پر بمباری کے نتیجے میں بعض لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کی بھی خبر ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے غرب اردن کے بھی بعض علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔