Jan ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا اسرائیل کے فوجی اڈے بیاض بلدا پر میزائلی حملہ

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں اس حملے کے بارے میں کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے غزہ میں فلسطین کی ثابت قدم قوم کی حمایت میں اور ان کی دلیرانہ اور آبرومندانہ مزاحمت کی حمایت میں ، بیاض بلدا ، نامی صیہونی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے-اس بیان کے مطابق اس صیہونی فوجی اڈے کو حزب اللہ کے میزائل نے دقت سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اس سے قبل بھی صیہونی حکومت کے توسط سے تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کےقتل کے اولین جواب میں بھی مقبوضہ فلسطین خاص طور پرصیہونی فوج کے اسٹریٹیجک ایئر کنٹرول بیس میرون پر راکٹ برسائے تھے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے بھی حال ہی میں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ حزب اللہ لبنان نے سات اکتوبر کے بعد سے ایک سو کیلو میٹر کے رینج میں بارہا غاصبوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے-

حزب اللہ نے کہا ہے کہ جب تک غزہ کے عوام کے خلاف غاصبوں کے حملے جاری رہیں گے، اسرائیل کے خلاف اس کے حملے بھی بند نہیں ہوں گے۔

ٹیگس