Jan ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • شام: امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں کی بارش، متعدد زخمی

شام کے مشرقی صوبہ العمر آئل فیلڈ میں واقع امریکی فوجی اڈے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں کے مطابق العمر آئل فیلڈ ميں امریکی فوجی اڈوں پر تیس راکٹ داغے گئے ۔ موقع پرموجود ایک ذریعے نے اس سلسلے میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ حملہ ، شام و عراق کے سرحدی علاقے القائم البوکمال گذرگاہ پر ایک ٹرک پر امریکی حملے کا جواب ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئےاس سے قبل عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد امریکی فوجی اڈے کو اتوار کی شام کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس سلسلے میں عراق کی اسلامی استقامت نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہماری استقامت نے اس سے قبل شام کے الحسکہ علاقے میں امریکہ کے قسرک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا تھا ۔

عراقی استقامت کے بیان کے مطابق یہ حملہ بھی غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور علاقے میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی مخالفت ميں انجام پایا ہے اور اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد سے ہی علاقے کے ہر استقامتی گروہ نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں کوئی نہ کوئی محاذ سنبھال رکھا ہے ۔ اس تناظر میں عراقی استقامتی گروہ شام و عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو سو بار سے زیادہ اپنے حملوں کا نشانہ بنا کر امریکیوں کو یہ سمجھا چکے ہيں کہ امریکہ کو غزہ کے قتل عام کی حمایت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

ٹیگس