Jan ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • اسرائیلی قیدیوں کے خاندان والوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا، اجلاس روکنا پڑا

اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے آج پیر کو تل ابیب میں اسرائیلی پارلیمنٹ پر اچانک دھاوا بول دیا اور پارلیمنٹ کے اندر گھس کر ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا اجلاس روکنا پڑا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں کے مطابق فلسطین کے استقامتی محاذ کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے اسرائیلیوں کے خاندان والوں نے آج پیر کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ کی عمارت پر اس وقت دھاوا بول دیا جب پارلیمنٹ میں اجلاس جاری تھا۔  

اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں کے ایک گروپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور پارلیمنٹ کے اندر گھس کر ہنگامہ کیا جس کی بنا پر پارلیمانی اجلاس کو اسی وقت روکنا پڑا۔

اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے سیکورٹی حلقے کو توڑتے ہوئے پارلیمنٹ میں جاری اجلاس کو روک دیا، جو کہ مالیات کے بارے میں تھا۔ قیدیوں کے اہل خانہ سے متعلق ایک شخص نے اپنے ہاتھ میں بینر اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا "آپ یہاں بیٹھیے ہیں اور ہمارے بچے وہاں مر رہے ہیں۔"

واضح رہے کہ اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف لگاتار مظاہرے کر رہے ہیں۔ مظاہرین نیتن یاہو کی برطرفی اور انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ قیدیوں کے اہل خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ سے نکل جائے اور قیدیوں کے تبادل کے لئے مزاحمتی فورس کی شرائط قبول کرلے۔

 

ٹیگس