صیہونی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملے (ویڈیو)
حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر شمالی مقبوضہ فلسطین کے کریات شمونہ ٹاؤن پر میزائلی حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلق ایک میزائل سے رامیم فوجی اڈے کے اطراف میں اسرائیلی دشمن کو نشانہ بنایا ہے اور یہ میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر لگا ہے۔ فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین اور لبنان کے سرحدی علاقے کریات شمونا پر میزائل حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے۔
اس میزائل حملے کے بعد خبری ذرائع نے جنوبی لبنان پر صیہونی فوجیوں کے توپخانے کے حملے کی خبر دی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے گذشتہ دنوں کے دوران غزہ میں صیہونی حکومت کے ہولناک جرائم اور اس شہر کے نہتے اور مظلوم فلسطینی عوام کو خاک و خون میں غلطاں کرنے کے اقدام کے جواب میں، مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے سبب اس علاقے کے صیہونی آبادکاروں کے درمیان بہت زیادہ خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔