بحیرہ احمر میں برطانوی بحری جہاز پر ڈرون حملہ
بحیرہ احمر میں برطانوی بحری جہاز پر ایک بار پھر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: برطانوی ایمبری میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی نے یمن میں حدیدہ بندرگاہ کے قریب بحیرہ احمر میں ایک برطانوی جہاز پر ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔
فارس نیوز کے مطابق یو کے ایم ٹی او نے منگل کو یمن میں حدیدہ بندرگاہ سے 57 ناٹیکل میل مغرب میں بحیرہ احمر میں ایک واقعے کی اطلاع دی۔
روسی خبر رساں ایجنسی تاس کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ایمبری میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ برطانوی کارگو جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنايا گیا۔
غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے کے بعد یمن کی مسلح افواج نے صیہونی حکومت کے کسی بھی بحری جہاز اور مقبوضہ فلسطین کے لیے جانے والے جہازوں کو بحیرہ احمر اور باب المندب سے گزرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
تاس خبر رساں ایجنسی کے مطابق امبر میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی نے اس سیکیورٹی واقعے کو صرف حملہ قرار دیا، لیکن اس کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں جبکہ یو کے میری ٹائم ٹریڈ سینٹر نے بحری جہازوں کو علاقے سے گزرتے وقت احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے ۔
امبر کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے، جہاں مغربی ایشیا میں کسی چیز کے بارے میں لوگوں کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے۔
برطانوی جہاز پر حملہ ایسی حالت میں ہوا کہ آج علی الصبح یمن کے مقامی میڈیا نے ملک کی سرزمین پر امریکہ اور برطانیہ کی ایک بار پھر فوجی جارحیت کی اطلاع دی ہے اور لکھا کہ ان دونوں ممالک نے شہر کے مشرقی علاقے صعدہ کو تین بار نشانہ بنایا۔