Feb ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکہ اپنی جارحانہ حرکتوں سے باز آنے والا نہیں

امریکی اور برطانوی لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن پر بمباری کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے علاقے الجبانہ کو نشانہ بنایا تاہم ابھی تک اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہيں ہوئی ہے۔

امریکہ اور برطانیہ نے گذشتہ ہفتوں کے دوران متعدد بار یمن پر حملے کئے ہیں، یہ حملے یمنی فوج کے ذریعے صیہونی حکومت کے سمندری محاصرے کو ختم کرنے کی غرض سے، یمن پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے کئے جا رہے ہيں۔

یمن نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کو اور ان بحری جہازوں کو جو صیہونی حکومت کے لئے بحیرۂ احمر اور باب المندب میں آمد و رفت کرتے تھے ، اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس