Mar ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے جیالوں کا اسرائیل پر کئی بڑا حملہ

غزہ کی حمایت اور لبنان کے عوام کی حفاظت اور خودمختاری کے تحفظ کے تناظر میں صیہونی دشمن کے خلاف اپنی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے، حزب اللہ لبنان نے غاصب فوج کے متعدد حساس ٹھکانوں کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور دشمن کو براہ راست جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایسی حالت میں کہ غاصب فوجیوں کا غزہ اور جنوبی لبنان پر قبضہ جاری ہے، سرحدی علاقوں میں صیہونی دشمن کے ٹھکانوں پر لبنان کی اسلامی مزاحمت کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں حزب اللہ لبنان کی یہ کارروائیاں گزشتہ روز 23 مارچ 2024 ہفتے کو بھی جاری رہیں اور لبنانی مزاحمت کے مجاہدین نے دشمن کے ٹھکانوں پر لگاتار کئی حملے کیے ہیں۔

گزشتہ روز دوپہر 12 بجے غاصب فوج کی "رامیم" چھاونی کو حزب اللہ کے توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا۔

تھوڑی دیر بعد 12:20 پر لبنان کی مزاحمتی تنظیم نے 2 حملہ آور ڈرونز کے ذریعے کفار بلوم کی فوجی چھاونی میں صیہونی فوج کے آئرن ڈوم سسٹم کے پلیٹ فارم پر حملہ کیا۔

گزشتہ روز 13:10 بجے مقبوضہ شبعا فارمز میں صہیونی دشمن کے جاسوسی آلات کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

13:15 پر صیہونی فوج کی "بیاض بلیدا" کی فوجی پوزیشن کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا اور فوج کو براہ راست نقصان پہنچایا۔

16:50 پر لبنانی مزاحمت کے مجاہدین نے مقبوضہ کفر شوبا کی پہاڑیوں میں "رویسات العلم" کے مقام کو توپ خانے سے نشانہ بنایا اور دشمن کو براہ راست نقصان پہنچایا۔

گزشتہ روز 17:56 پر غاصب فوج کی "المالکیہ" چھاونی کو توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا۔

اس سے پہلے حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں الرادار نامی فوجی اڈے میں صیہونی حکومت کے جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یہ جوابی حملہ مشرقی لبنان کے بعلبک علاقے پر صیہونی حکومت کے تازہ حملے کے چند گھنٹوں کے بعد انجام دیا ہے۔ لبنانی ذرائع نے اتوار کی صبح اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے شہر بعلبک پر بمباری کی ہے۔ لبنانی میڈيا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اس حملے میں بعلبک میں ایک عمارت کو حزب اللہ کے ایک رہنما کے گھر کے قریب نشانہ بنایا گيا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران غزہ پر صیہونی فوج کے جارحانہ حملوں کے جواب میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے متعدد اڈوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے سبب صیہونیوں میں خوف و ہراس پھیل گيا اور اب تک دسیوں ہزار صیہونی آبادکار، مزاحمت کے حملوں کے خوف سے لبنان کےسرحدی علاقوں سے فرار پر مجبور ہوگئے ہيں۔

ٹیگس