Mar ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری پر حماس کا منطقی رد عمل سامنے آ گیا

فلسطین کی تحریک حماس نے سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بارے میں وہ اپنے پہلے کے موقف پر قائم ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ مقابل فریق کو بتا دیا گیا ہے کہ ہم اپنے پہلے کے موقف پر کاربند ہیں جس میں مکمل جنگ بندی، غزہ سے صیہونی فوجیوں کا انخلا، فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔ فلسطین کی تحریک حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں اب تک فائربندی کی ناکامی کے ذمہ دار نیتن یاہو اور ان کی انتہا پسند کابینہ نیز غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم پر امریکی حمایت رہی ہے۔

ٹیگس