ایرانی حملے کے بعد صہیونی فضائی حدود بند
Apr ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۲:۱۹ Asia/Tehran
ایرانی ڈرون حملوں کے پیش نظر فضائی حدود کو صبح سات بجے تک کے لئے بند کر دیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ ایران کا حملہ صرف ڈرون طیاروں تک محدود نہیں بلکہ کروز میزائل کی شکل میں بھی ہوگا۔
دوسری جانب صہیونی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اس سلسلے میں امریکہ سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے واضح طور پر کہا تھا کہ دمشق میں اپنے سفارتخانے کے کونصلر سیکشن پر غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ فضائی حملے کا بھرپور جواب دے گا جس میں ایران کے 7 فوجی مشیر شہید ہوئے تھے۔