عید کے دن بھی فلسطینیوں کے سروں پر دہشتگرد اسرائیل نے برسائے بم، متعدد شہید و زخمی
غزہ میں صیہونی حکومت کی بمباری میں پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کے شیخ رضوان علاقے میں ایک عمارت پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے- اسی طرح جارح صیہونی فوج نے شہر غزہ کے الزرقا علاقے پر بھی بمباری کی جس میں دو فلسطینی شہید اور تیرہ دیگر زخمی ہوگئے-
مرکزي غزہ میں واقع دیر البلح میں شہدائے الاقصی اسپتال کے ڈپٹی ڈائرکٹر نے کہا ہےکہ غزہ کی پٹی پر جارح صیہونی فوج کے مسلسل حملوں کے نتیجےمیں ، ہر لمحہ اسپتال منتقل کئے جانے والے زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایاد محمد الجبری نے کہا ہےکہ اسپتال میں بیماروں کو ایڈمٹ کرنے کے لئے ضروری وسائل کے فقدان کے پیش نظر زخمیوں کا معالجہ مشکلات سے دوچار ہے-اس عہدیدار نے کہا کہ رفح گذرگاہ بند ہونے کے بعد طبی وسائل تک رسائی بہت سخت و دشوار ہوگئی ہےمحمد الجبری نے یہ بھی کہا کہ دوسری جانب ڈائیلیسز ، بے حس اور بے ہوش کرنے کی دوائيں ختم ہونے کے سبب بنیادی مسائل پیدا ہوگئےہيں-انہوں نے طبی ساز و سامان اور اسی طرح بیماروں اور زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے ضروری دوائيں غزہ میں داخل کرنے کے مقصد سے ایک پرامن گذرگاہ کھولے جانے کامطالبہ کیا-