Jun ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • یمنی جو کرتے ہیں ان کے ثبوت بھی پیش کرتے ہیں

میڈیا ذرائع نے بحری جہاز پر یمن کی مسلح افواج کے حملے کی فلم جاری کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: برطانیہ کی بحری تجارتی امور کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یمن کے الحوثی گروہ نے بحیرہ احمر میں دوسرا بحری جہاز بھی غرق کر دیا۔

یمن کی مسلح افواج نے گذشتہ چند ماہ کے دوران غزہ کے عوام کی حمایت میں بحر ہند، بحیرہ احمر اور باب المندب میں مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو بارہا اپنے جوابی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت اور مسلح افواج نے ہمیشہ تاکید کی ہے کہ جب تک غزہ پر صیہونی جارحیت اور اس علاقے کا محاصرہ جاری ہے صیہونی حکومت کے خلاف اس کی جوابی کارروائیاں اور حملے جاری رہیں گے اور امریکہ اور برطانیہ اگر یمن کی مسلح افواج کے حملے بند کرانا چاہتے ہیں تو انھیں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت بند کرانا ہو گی ۔

 

ٹیگس