Jul ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  •  امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر میزائل اور راکٹوں کی بارش

مغربی عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملہ ہوا ہے۔جس کی خود پینٹاگون نے بھی تصدیق کردی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق مغربی عراق کے صوبے الانبار میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے اڈے عین الاسد میں دھماکے ہونے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ المیادین ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ مغربی عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر حملہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان ہونے کی خبر نہیں ملی ہے البتہ یہ حملہ میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے ہوا۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز، اس مقام کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ جہاں سے راکٹ اور میزائل فائر کئے گئے۔ تھوڑی دیر قبل پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ عین الاسد فوجی اڈے پر کم سے کم دو راکٹ فائر ہونے کی خبر ملی ہے ۔ البتہ یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ اس حملے میں کس قسم کے راکٹ و میزائل فائر کئے گئے۔ امریکی وزارت جنگ نے بھی مغربی عراق میں واقع عین الاسد فوجی اڈے پر حملہ ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 اس سے قبل سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رویٹرز نے رپورٹ دی کہ عین الاسد فوجی اڈے پر چار میزائل داغے گئے ہیں۔ عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کا عین الاسد فوجی اڈہ مغربی عراق میں صوبے الانبار میں قائم ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے عین الاسد فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس سے قبل عراق میں مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت اور اس کے مغربی اتحادیوں اور خاصطور سے امریکہ کے یمن پر جارحیت کے دوران وہ یمنی قوم کے ساتھ رہیں گے اور یمن کے خلاف جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی حمایت سے فلسطینی عام شہریوں کے خلاف صیہونی جارحیت کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد اس جارحیت کی حمایت کرنے کی بنا پر عراق و شام میں امریکی فوجی اہداف پر بارہا حملے ہوتے رہے ہیں اور ان حملوں میں میزائلوں ، راکٹوں اور ڈرون طیاروں کا استعمال ہوا ہے جبکہ یہ حملے عراق کی تحریک استقامت کی جانب سے کئے جاتے رہے ہیں۔

عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی اڈوں اور مراکز پر استقامتی محاذ کے حملے وقفے وقفے سے جاری ہيں اس درمیان عراق کے استقامتی محاذ نے غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز اور اڈوں نیز حساس تنصیبات پر بھی اپنے حملے تیز کردئے ہیں عراق کی استقامتی تحریکوں اور گروہوں کا کہنا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں صیہونی اور امریکی مراکز پر حملے جاری رہیں گے

 

ٹیگس