Sep ۱۵, ۲۰۲۴ ۲۲:۱۹ Asia/Tehran
  • حزب اللہ اور یمنی فوج کے بعد عراق سے بھی دہشتگرد اسرائیلی فوجی اڈوں پر حملے شرو‏ع

عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں میں سے ایک کو نشانہ بنا‏ئے جانے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  المیادین نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ عراق میں اسلامی مزاحمت نے اتوار کی شام مقبوضہ شہر حیفہ میں موجود دہشتگرد اسرائیلی فوج کے ایک ٹھکانے پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔ عراق کی اسلامی مزاحمت نے بھی اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مجاہدوں نے مقبوضہ حیفہ میں ایک ٹارگٹ کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے: غاصبوں کے خلاف مزاحمت اور غزہ کے عوام کی مدد کے سلسلے میں اپنے نقطہ نظر کو جاری رکھتے ہوئے، آج اتوار کو مقبوضہ حیفہ کے ایک ٹھکانے پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔

عراقی مزاحمت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ آپریشن اسلامی مزاحمت عراق کے مجاہدین کی طرف سے فلسطینی شہریوں بشمول بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے خلاف غاصب حکومت کے جرائم کے جواب میں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ حملہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ جب یمنی فوج نے بھی اتوار کے روز مقبوضہ علاقوں کے خلاف ایک بڑا میزائل آپریشن کیا اور اسرائیل کو کافی نقصان پہنچایا۔

 

ٹیگس