Sep ۱۶, ۲۰۲۴ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے دہشتگرد اسرائیلی فوج کے تین اور ٹھکانوں کو بنایا نشانہ

حزب اللہ نے پیر کو الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس نے صیہونی حکومت کے تین فوجی ٹھکانوں کو میزائل اور توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے پیر کے روز الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے میزائل اور توپ خانے سے صیہونی حکومت کے تین فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے کہا کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے پیر کو "المطلع" فوجی اڈے کے ارد گرد صیہونی حکومت کے فوجیوں کے اجتماع کو میزائل سے نشانہ بنایا اور یہ میزائل براہ راست ہدف پر لگا۔

حزب اللہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے اسرائیلی فوج کے «برکه ریشا» فوجی مقام کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔ لبنان کی حزب اللہ نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ آج پیر کی سہ پہر اس تحریک نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی فوج کے توپ خانے کے مقام کو اپنے راکٹ اور میزائل حملوں سے نشانہ بنایا۔

 

ٹیگس