بیروت پر دہشت گردانہ حملہ امریکی ساختہ مارٹر بم سے کیا گیا
Sep ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
صیہونی فوج کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ پر دہشت گردانہ حملہ امریکی ساختہ مارٹر بم سے کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اس صیہونی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں ضاحیہ پر حملہ امریکی ایف پینتیس اور ایف پندرہ طیاروں کے ذریعے جی بی یو مارٹر ہتھیار سے کیا گیا۔
صیہونی ریڈیو نے اسی طرح رپورٹ دی ہے کہ اس حملے کا فیصلہ نیتن یاہو نے صیہونی فوجی و سیکورٹی عہدیداروں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کیا۔
ایک اور خبر یہ ہے کہ صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان میں ایک موٹر سائیکل پر ڈرون حملہ کیا ۔ العہد ویب سائٹ کے مطابق یہ صیہونی حملہ جنوبی لبنان میں وادی حامول اور طیر حیفا روڈ پر انجام پایا جس میں ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔