لبنان کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری، آج 274 افراد شہید و زخمی ہوئے
Sep ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس ملک کے وزیر صحت کے مطابق آج 51 افراد شہید اور 223 زخمی ہو ئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کے وزیر صحت فراس الابیض نے اپنے بیان میں اس ملک پر صیہونی حکومت کی فوج کے حالیہ دنوں کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کا اعلان کیا۔
فراس الابیض نے کہا کہ آج جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں میں 51 افراد شہید ہوئے ہیں۔ فراس الابیض کے اعلان کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں 223 افراد زخمی ہوئے۔
لبنان کے وزیر صحت نے کہا کہ ہم نشانہ بنائے گئے علاقوں میں پناہ گزینوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے طبی مراکز تیار کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ لبنان پر صیہونی حکومت کی جاری جارحیت میں اب تک 4 ہزار کے قریب افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔