Oct ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • استقامتی مجاہدین کے ہاتھوں اسرائیل کے 25 فوجی زخمی11 کی حالت نازک

صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ و لبنان میں استقامتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں اپنے پچیس فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ و لبنان میں استقامتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں اپنے پچیس فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران غزہ و لبنان میں استقامتی فورسزکے ساتھ صیہونی فوجیوں کی جھڑپوں میں زخمی ہونے والے پچیس صیہونی فوجیوں میں گيارہ کی حالت نازک ہے۔

فلسطینی ٹی وی چینل رام اللہ کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں استقامت کے فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

رام اللہ ٹی وی نے صیہونی کالونی کرمئیل پر حزب اللہ کے میزائلی حملے کی خبر دی ہے اور اسرائیل کے فوجی ریڈیو کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ ایک گھنٹے کے دوران حزب اللہ نے مقبوضہ الجلیل غربی کے مسغاف علاقے کی جانب تقریبا چالیس میزائل فائر کئے ہيں۔

ٹیگس