Jan ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • سنہ 2024 میں صیہونیوں کے ہاتھوں 111 گیارہ صحافی شہید

فلسطینی صحافیوں اور نامہ نگاروں کی تنظیم نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سنہ 2024 میں صیہونیوں کے ہاتھوں 111 گیارہ صحافی شہید ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  فلسطینی صحافیوں اور نامہ نگاروں کی تنظیم نے ایک رپورٹ میں سنہ  2024 میں صیہونی غاصبوں  کے ہاتھوں میڈیا کے ارکان کو نشانہ بنائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں ایک سو گیارہ خواتین اور مرد صحافی شہید ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں سنہ 2024 میں ایک سو گیارہ مرد و خواتین صحافیوں کی شہادت کے ساتھ 7 اکتوبر 2023 کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک فلسطینی ذرائع ابلاغ کے شہداء کی تعداد 202 ہو گئی ہے۔

فلسطینی صحافیوں  کی تنظیم کی اس رپورٹ میں مزید بتایا گيا ہے  کہ اس کے علاوہ نسل کشی کی  صیہونی جنگ کے آغاز سے اب تک صحافیوں اور نامہ نگاروں کی گرفتاری اور حراست کے 145 معاملات درج کیے گئے ہیں اور ان میں سے تقریباً 60  صحافی ابھی تک حراست میں ہیں۔

 

 

 

ٹیگس