حماس آج مزید 4 اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کر دے گی
Jan ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس آج 4 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے آج جن اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرنے کا اعلان کیا ہے ان کے نام بھی اس نے جاری کر دیئے ہیں۔ ان کے بدلے میں 180 فلسطینیوں کو رہا کئے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ 19 جنوری کو حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت پہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا تھا جس کے بعد غاصب صیہونی حکومت کی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا
دوسری جانب غاصب صیہونی فوجیوں نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں صاف پانی کا واحد پلانٹ بھی تباہ کردیا ہے جبکہ مغربی کنارے کے جنین شہر میں غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں اب تک 14 فلسطینی شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔