ایک ویڈیو اور پوری صیہونی لابی میں مچا کہرام! ذرا سوچیں غزہ کے بھوکے پیاسے بچوں کا کیا ہے حال+ ویڈیو
القسام بریگیڈز کی جانب سے ایک لاغر اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری کیے جانے پر صہیونی وزارت خارجہ نے دعوی کیا کہ ہمارے قیدی بھوکے اور تشدد کا شکار ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکام نے القسام بریگیڈز کی جانب سے حال ہی میں جاری کی گئی ایک ویڈیو پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں ایک اسرائیلی قیدی کو نہایت لاغر اور نحیف حالت میں دکھایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی وزارت خارجہ نے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ غزہ میں حقیقی قحط کی ایک جھلک ہے۔ غزہ میں موجود تمام صہیونی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔ ہمارے قیدی بھوکے ہیں اور ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو ویڈیوز دیکھ رہے ہیں وہ صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہیں ان اذیتوں کا جو ہمارے بچے سہہ رہے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے لیے رکھی گئی شرائط غیر حقیقت پسندانہ ہیں۔ اگر اسرائیل جنگ بند کرے تو ہمارے تمام بچوں کی واپسی ممکن ہے۔ غزہ میں فوجی کارروائیوں میں شدت لانا ہمارے بچوں کے لیے موت کے پروانے کے مترادف ہے۔

قیدیوں کے اہل خانہ نے مزید کہا کہ ہم سڑکوں پر احتجاج کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جب تک کابینہ پر حقیقی دباؤ نہیں ڈالا جاتا، ہمارے بچوں کی رہائی ممکن نہیں۔