اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملے کی تیاریاں کر رہے ہیں؛ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کا اعلان
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت پر کاری ضرب لگانے کے لئے ہم پوری تیاری کررہے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سینئر رہنما ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ تحریک انصاراللہ صیہونی حکومت پر اچانک ایک بھرپور حملے کی تیاری کر رہی ہے۔ الشامی نے تحریک انصار اللہ کی غیرمعمولی صلاحیتوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسا اچانک حملہ کریں گے جو دوست اور دشمن دونوں کو حیرت میں ڈال دے گا۔ اہوں نے صنعا کی نئی ٹیکٹک اور جدید ترین پیشرفت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ہمارے فوجی ذخائر میں بھرپور صلاحیت و گنجائش ہے۔ الشامی نے مزید کہا کہ مزيد وسائل ہوتے تو سمندر سے عبور کر کے فلسطینی محاذ میں شامل ہوجاتے۔
تحریک انصاراللہ کے رہنما کا یہ بیان مقبوضہ فلسطین پر یمن کی مسلح افواج کے وسیع ڈرون حملوں کے بعد سامنے آيا ہے۔ اسرائيلی ذرائع نے پیر کی شام رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی جانب بڑے پیمانے پر ڈرون طیارے روانہ کئے ہیں۔