غرہ پر صیہونی حملے جاری ، رضوان علاقے پر خاص طور پر نشانہ
خبر رساں ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے شہر غزہ پر اپنے شدید حملے جاری رکھتے ہوئے بعض علاقوں کو آتشیں ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں زیادہ تر شمالی غزہ کے علاقے شیخ رضوان کو نشانہ بنایاگیا کہ جہاں پناہ گزینوں کے خیموں ، شہریوں کی گاڑیوں اور ایمبولنسوں کو آتشیں ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گيا-
غاصب فوجیوں نے شیخ رضوان محلے کے علاقوں میں دھماکے کرکے رہائشی عمارتوں کو وسیع پیمانے پر تباہ کردیا-غزہ میں فلسطینی ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ امدادی ٹیمیں غاصب فوج کے مسلسل حملوں کے باعث، خیمہ بستیوں اور جلتی گاڑیوں میں لگی آگ کو بجھانے میں ناکام رہی ہیں۔
مغربی غزہ کے النصر محلے میں رنتیسی ہسپتال کے آس پاس بھی خیمہ بستیوں پر صیہونی فوجیوں نے بمباری کی ہے-وسطی غزہ میں النصیرات کیمپ میں بے گھر ہونے والے متعدد افراد پر ڈرون حملے میں بھی پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔خبر رساں ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔