اسرائیل پر یمن کا میزائل حملہ ، بن گورین ایئرپورٹ بند
صیہونی حکومت کی فوج نے بدھ کو یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں ایک بیلسٹک میزائل فائر کئے جانے اور تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ کو بند کر دیئے جانے کی خبر دی ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج بدھ کو ایک میزائل یمن سے مقبوضہ فلسطین کی جانب فائر کیا گیا ہے جسے صیہونی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا دریں اثنا صیہونی میڈيا نے اس حملے کے بعد بن گورین ایئرپورٹ بند کردیئے جانے کی خبر دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں دھماکے کی جو آواز سنی گئی ہے وہ اسرائیلی ایئرڈیفنس سسٹم کے میزائلوں کی تھی جن سے یمنی میزائلوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔
یمنی فوج کے اس میزائلی حملے کے باعث مرکزی مقبوضہ فلسطین کے ایک بڑے علاقے میں خطرے کے الارم بجنے لگے۔
منگل کو بھی یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین ميں چار کارروائياں انجام دیں جن میں چار ڈرون طیاروں سے کچھ اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔