بہت سے صیہونی فوجیوں نے غزہ جنگ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ، وجہ قابل غور!
صیہونی حکومت کے ریزرو فوجیوں نے غزہ کے خلاف جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس میں شمولیت سے انکار کردیا ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: عالمی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکومت کے تین سو سے زائد ریزرو فوجیوں غزہ کی جنگ میں شمولیت کے لئے ڈیوٹی پر جانے سے انکار کردیا ہے۔
ان فوجیوں نے صیہونی حکوموت کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ نتن یاہو کی غیر قانونی جنگ میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی ریزرو فورس کے ان فوجیوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس جنگ میں شرکت نہ کرنا وہ اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔ غزہ جنگ کے مخالف اسرائیل کے ریزرو فوجیوں نے اپنی اس پریس کانفرنس میں کہا کہ اس غیر قانونی جنگ کے تعلق سے وہ اپنے رہنماؤں سے جواب دہی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
یاد رہے کہ غزہ پر قبضے کے لئے نتن یاہو کی حکومت نے دس ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کیا ہے۔