Oct ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • دہشت گرد اسرائیل کے حملے جاری، چار فلسطینی فٹبالر شہید، دنیا صیہونی جرائم پر تماشائی بنی ہوئی ہے!

غزہ پٹی کے شمالی اور جنوبی علاقے اور مغربی کنارے کے رام اللہ علاقے میں صیہونی فوج کے پے در پے زمینی اور ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں فوٹبال کے چار کھلاڑی اور ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج کے ڈرون کواڈ کاپٹر نے بمباری کرکے مشرقی غزہ کے الشعف علاقے کے التفاح محلے میں فلسطینیوں کے گھروں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اسی طرح سے صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے مشرقی خان یونس کے علاقےعبسان الکبیرہ اور بنی سہیلا پر بمباری کی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب خان یونس اسپتال کے ذمہ داروں نے بھی خبر دی ہے کہ اس حملے میں زخمی ہونے والو کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ 

مقامی ذارئع نے بھی خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ کے مشرقی علاقے پر سنگین گولہ باری کی ہے۔ مغربی کنارے میں بھی غاصب صیہونی حکومت کی فوج نےجمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات میں البیرہ شہر کےام الشرائط محلے میں حملہ کیا جس میں آنسو گیس کے گولے ، گولیاں اور صوتی بم استعمال کرکے شہریوں میں رعب و وحشت طاری کردیا ۔ 

اگرچہ صیہونی حکومت کی فوج کے ذریعے فلسطینیوں کی گرفتاری کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں لیکن فلسطین کے طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج غرب کے شہر سلواد میں ایک چودہ سالہ نوجوان کو گولی مارکر شہید کردیا۔ 
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج کےحملے میں غزہ میں چار فوٹبال کھلایوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔ 

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ ان حملوں کی نتیجے میں النصیرات تعلیمی سروس سینٹر کے مصطفی اور محمد ابو دلال، الصداقہ کلب کے محمد سالم اور النصیرات کلب کے نگہبان بدر ابو دلال شہید ہوگئے۔ 

 

ٹیگس