سعودی عرب کو یمن کی مسلح افواج کی سخت وارننگ
یمن کی مسلح افواج نے ایران کے مسافر بردار طیارے کو صنعا کے ہوائی اڈے پر اترنے سے روکنے کی سعودی جنگی طیاروں کی کوشش کی بنا پر سعودی حکومت کو سخت وارننگ دی ہے۔
سحرنیوز/ایران: المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان میں ایک ایرانی مسافر بردار طیارے کو، جس پر 200 مسافر سوار تھے، صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے سے روکنے کی سعودی جنگی طیاروں کی کوشش کو ناکام بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔ بیان میں ریاض کو سخت وارننگ دی گئی ہے کہ اگر یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مبنی دوبارہ کوئی بھی حرکت کی گئی تو سعودی عرب کے سمندری اور زمینی اہم مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی صبح 5 بج کر 20 منٹ پر سعودی عرب کے کئی جنگی طیاروں نے 200 سے زیادہ زخمی، بیمار اور بے گھر شہریوں کے حامل ایرانی مسافر طیارے کو صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے نہ دینے کی کوشش میں یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ کے لطف و کرم اور یمن کی مسلح افواج کی بروقت کارروائی کی بنا پر سعودی عرب کی یہ مذموم کوشش ناکام بنادی گئی اور جارح طیارے واپس جانے پر مجبور ہوگیے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel