مقبوضہ علاقوں پر ڈرون حملوں کا آغاز
Apr ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۰:۲۱ Asia/Tehran
مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر ڈرون حملوں کا آغاز ہو گیا۔
سحرنیوز/ ایران: دمشق میں ایران کے سفارتی مرکز پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے بعد منھ توڑ جواب کے طور پر مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملے شروع ہو گئے ہیں۔
ان حملوں سے غاصب صیہونی حکومت حواس باختہ ہو گئی ہے اور پورے مقبوضہ فلسطین میں ہلچل مچ گئی ہے اور افراتفری کا ماحول ہے۔ غاصب صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری ہے اور صیہونی حکام کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے۔