Jul ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے جمعرات کو دولاکھ پچیس ہار کیوسک پانی کا ریلہ چھوڑے جانے کے بعد دریائے چـناب میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔

پاکستان کے محکمہ انہار کے مطابق ہندوستان کی جانب سے جمعرات کو دو لاکھ پچیس ہزار آٹھ سو چھتیس کیوسک پانی کا ریلہ چھوڑا گیا تھا، جس کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب آگیا۔
پاکستان کے محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے جمعے کی شام بھی تین لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ چھوڑا جائے گا۔
محکمہ انہار کے مطابق اس صورتحال کے پیشِ نظر دریائے چناب اور دریائے مناورتوی سے ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس