Oct ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیراعظم نےسعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے معذرت کر لی

پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان بن عبدالعزیز آل سعودجلدپاکستان کا دورہ کریں گے اور شہزادہ موصوف نےملکی ترقیاتی منصوبوں میں امدادکرنے کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے تین روزہ دورے سے واپسی پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  بن عبدالعزیز آل سعودی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

انہوں نے یہ باتیں  سعودی عرب کے تین روزہ دورہ  کے بعد کیں جس میں دونوں ممالک کے سربراہاں نے باہمی برادرانہ تعلقات کو مزیدبہتربنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

میاں شہبازشریف نے نیشنل پولیس اکیڈمی  اسلام آبادمیں پولیس کی خصوسی ٹریننگ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  اس سال کے ابتدائی دنوں میں سعودی ترقیاتی فنڈکی ایک ٹیم نے جب پاکستان کا دورہ کیاتو انہوں نے سابقہ حکومت کی جانب سے پاکستان میں سعودی ترقیاتی فنڈ کے منصوبوں میں تاخیرکی شکایت کی  اور یقین کریں کہ یہ میرے لئے بہت شرمندگی کا باعث تھا لیکن میں نے ان سے کچھ مہلت مانگی اور 48گھنٹوں کےا ندراندرتاخیرکا شکارتمام منصوبوں کی منظوری لے لی گئی۔

پاکستانی وزیراعظم نے پولیس اکیڈمی میں کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران انہوں نے شہزادہ سلمان سے ملاقات کے دوران سعودی منصوبوں میں تاخیر پر معذرت کی جب کہ سعودی شہزادے سلمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے لوگوں کے قریبی تعلقات ہیں، ہم ایک فیملی کی طرح ہیں اورمیں پاکستان کے لئے سب کچھ کرنے کو تیارہوں، یہ ان کے الفاظ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی شہزادے نے ہمیں کہا کہ آپ بغیرکسی پریشانی کے منصوبوں پر کام کریں ، ہم بغیر کسی پریشانی کے ان منصوبوں میں تعاون کریں گے اوران منصوبوں میں 10ارب ڈالر مالیت کی ایک آئل ریفائنری بھی شامل ہے اورمیں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ سعودی شہزادے کے دورران آپ ان کا پرتپاک استقبال کریں کیونکہ وہ ایک برادار ملک سے آئیں گے۔

میاں شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں دوست ممالک کےساتھ ہمارے تعلقات خراب ہوگئے ہیں اوروہ انہیں ٹھیک کرنے کے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

میں جلد چین کا دورہ بھی کروں گا اوران سے بھی درخواست کروں گا۔چین ہرطرح کے حالات میں ہمارا دوست رہا ہے اوراس نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور حکومت ان تعلقات کو بہتر کرنے کی بھی کوشش کررہی ہے۔

ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے، خدا کی قسم ہمارےپاس سب کچھ ہے اگر کسی چیز کی کمی ہے تو وہ ہمارا عزم و ارادہ ہے، پاکستانی وزیراعظم نے کہا۔

ٹیگس